
جہلم (نعیم احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے گئے سہولت بازار کا پول پہلے ہی دن کھل گیا گزشتہ روز جب سہولت بازار کا دورہ کیا گیا تو شہریوں کی طرف سے کئی شکایات ملنے لگیں سہولت بازار میں دیے گئے ریٹس پر عمل درآمد نہ کر کے دکانداروں نے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا پول بھی کھول دیا چکن کا ریٹ 580 روپے جبکہ دکاندار 680 روپے میں فروخت کرنے لگے 25 روپے کلو والی گاجر 50 روپے کلو میں فروخت چینی مٹن بیف موجود ہی نہیں تھا شہریوں کا کہنا ہے کہ سہولت بازار میں کچھ بھی نہیں عام مارکیٹ سے ریٹ زیادہ مل رہے ہیں انتظامیہ کی رٹ پہلے دن ہی چیلنج دکانداروں کو جرمانے بھی نہیں کیے جا رہے مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی شکایات سن کر خاموش شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ سہولت بازار میں جو رعایات دی گئی ہیں ان پر عمل درآمد بھی کروایا جائے تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے مشین محلہ میں لگائے گئے سہولت بازار کا پول پہلے دن ہی کھل گیا شکایات کے انبار انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے ریٹس کی دکانداروں نے دھجیاں بکھیر دی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی بھی سامنے آگئی گزشتہ روز جہلم نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر نے سہولت بازار کا دورہ کیا تو وہاں پر دیکھا گیا اور شہریوں نے شکایات کیں کہ 580 روپے میں ملنے والا چکن 680 روپے میں فروخت ہو رہا ہے 25 روپے کلو والی گاجر 50 روپے کلو میں فروخت جبکہ کئی دوسری اشیاء بھی انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے ریٹس سے زیادہ ریٹ پر فروخت ہونے لگی چینی مٹن اور بیف موجود ہی نہیں تھا شہریوں نے میڈیا کے نمائندے کو دیکھ کر شکایات بتانا شروع کر دی ایک خاتون نے کہا کہ میں نے چکن خریدا ہے اور مجھے 680 روپے میں ملا ہے جب ریٹ لسٹ چیک کی تو اس کا ریٹ 580 روپے درج تھا جب مارکیٹ کمیٹی کے آفیسر کو اس کی شکایت کی تو انہوں نے بھی کوئی مناسب جواب نہ دیا اور نہ ہی جرمانہ کیا جبکہ ایک شہری نے کہا کہ میں نے دو کلو گاجریں لی ہیں اور مجھے 50 روپے کلو میں دی گئی ہیں جب گاجر کا ریٹ دیکھا تو وہ 26 روپے درج تھا غرض پہلے ہی دن سہولت بازار کا پول کھل گیا اور دیکھا گیا کہ شہریوں کو وہ سہولیات فراہم نہیں جو حکومت پنجاب نے عوام سے وعدہ کیا تھا ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی بھی سامنے آگئی جب مارکیٹ کمیٹی کے آفیسر سے بات کی تو وہ کوئی مناسب جواب نہ دے سکے اور جب ان کو جرمانہ کے لیے کہا گیا تو وہ جرمانہ بھی نہ کر سکے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ سہولت بازار میں اشیاء کے ریٹس کو سختی سے چیک کیا جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے