چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:09 صبح

تحصیل پنڈدادنخان کے قصبے جلالپورشریف میں جلالپورشریف ویلفیٸر ٹرسٹ کی جانب سے ایک سو ( 100 ) مستحق گھرانوں میں ماہ رمضان سے آمد سے قبل راشن کی تقسیم کا عمل مکمل

جلالپور شریف ( کرم شہزاد مغل )تحصیل پنڈدادنخان کے قصبے جلالپورشریف میں جلالپورشریف ویلفیٸر ٹرسٹ کی جانب سے ایک سو ( 100 ) مستحق گھرانوں میں ماہ رمضان سے آمد سے قبل راشن کی تقسیم کا عمل مکمل، تفصیلات کے مطابق ویلفئیر ٹرسٹ جلالپورشریف کے بانی ممبران،چیٸرمین چوہدری سلیم شہزاد بابر، عمر وڑائچ، طارق مغل، جاوید ڈار، محمد بوٹا، مرزا ثاقب، ابوبکر راجپوت کی باہمی مشاورت سے ماہ رمضان سے قبل بیواٶں اور مستحق گھرانوں کی لسٹ مرتب کی گٸی جس کے مطابق ویلفیٸر ٹرسٹ جلالپورشریف نے (wave owner) ویو اونر ملک بشیر اعوان، ملک حسن اعوان حال مقیم آسٹریلیا کے خصوصی تعاون سے ایک سو مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا جبکہ اگلے فیز 3 میں دیگر مستحق گھرانوں میں بھی راشن کی تقسیم جلد شروع کر دی جاٸے گی ویلفیئر ٹرسٹ جلالپورشریف کے نوجوان رضا کاروں نے رضاکارانہ طور پر راشن گھروں میں پہنچایا جلالپور سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیات چوہدری محمد اقبال گوندل، چوہدری محمد نواز، چوہدری فضل احمد بُھون اور میلاد حُسین نے ویلفئیر ٹرسٹ جلالپورشریف کی جانب سے غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کے عمل کو سراہتے ھوٸے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا مخیر حضرات کو چاہیٸے کہ ویلفیٸر ٹرسٹ جلالپورشریف کے دست و بازو بنتے ھوۓ اپنی خدمات پیش کریں تاکہ آپ کے تعاون سے خدمت خلق میں مزید بہتری لاٸی جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا