چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 8, 2025 2:47 شام

جہلم(ادریس چودھری)پرنسپل پروفیسر طارق عزیز ریٹائرڈ،پروفیسر اصلاح الدین احمد گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس جہلم کے نئے پرنسپل بن گئے۔چارج سنبھال لیا

جہلم(ادریس چودھری)پروفیسر اصلاح الدین احمد نے پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس جہلم کا چارج سنبھال لیا ھے ان کے پیش رو پروفیسر طارق عزیز اپنی 38 سالہ تعلیمی خدمات سر انجام دے کر ریٹائرڈ ہو گئے۔ اور چارج اسی کالج کے طالب علم اور سینیئر انسٹرکٹر پروفیسر اصلاح الدین احمد کے حوالے کر دیا طلباء اور شہریوں نے خوش کا اظہار کیا ھے۔نئے پرنسپل پروفیسر اصلاح الدین احمد نے اس موقع پر کہا کہ کالج کے فلاح بہبود اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ وہ اسی کالج میں پڑھتے رھے ھیں اور آج ان کا اسی کالج کا پرنسپل بننا بہت بڑے اعزاز کی بات ھے۔ اس موقع پر کالج ھذا کے سٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا وہ پروفیسر اصلاح الدین احمد کی زیرنگرانی طلباء وطالبات کے لیے مزید محنت و جانفشانی سے کام کریں گے۔ ادھر عوامی حلقوں نے کالج کے نئے پرنسپل پروفیسر اصلاح الدین احمد کو خوش آمدید کہا ھے اور توقع کا اظہار کیا ھے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانے ھوئے کالج کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں