
جہلم (مصطفیٰ بٹ سے)سابق چیئرمین یونین کونسل چک خاصہ ٹاہلیانوالہ نمبردار راجہ کامران حیات کو جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے یوتھ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا نوٹیفکیشنجہلم چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر مصطفیٰ بٹ کو چیمبر کی جانب سے دو اسٹینڈنگ کمیٹیاں دی گئی انہوں نے یوتھ کی اسٹینڈنگ کمیٹی سابق چیئرمین یونین کونسل چک خاصہ ٹاہلیانوالہ کے راجہ کامران حیات کو دے دی جہلم چیمبر آف کامرس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا راجہ کامران حیات نے نوٹیفکیشن جہلم چیمبر آف کامرس کے آفس ایگزیکٹو ممبر مصطفیٰ بٹ سے وصول کر لیا اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر نعیم اختر چشتی۔ اپوزیشن لیڈر چیمبر آف کامرس ۔راجہ فرخ توقیر۔ سابق ایگزیکٹو ممبر حاجی محمد عمر ۔ممبر چیمبر آف کامرس سردار منیر۔ڈپٹی سیکرٹری چیمبر آف کامرس شیخ وقار احمد اور دیگر ممبران بھی موجود تھے اس موقع پر راجہ کامران حیات نے کہا کہ ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس مصطفیٰ بٹ صاحب نے جہلم چیمبر آف کامرس کی جانب سے مجھ پر جو ذمداری سونپی ہے میں انشاءاللہ اپنی زمداریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر پورا اتروں گا اور جہلم چیمبر آف کامرس کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا ۔۔