چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 9, 2026 12:45 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم( پروفیسر خورشید علی ڈار) .قلبی ویلفیئر سوسائٹی آف ہڈالہ سیداں دینہ کی طرف سے محکمہ صحت کو قیمتی میڈیسن اور 1122 ادارے کو معیاری فریج کا عطیہ

جہلم( پروفیسر خورشید علی ڈار).قلبی ویلفیئر سوسائٹی آف ہڈالہ سیداں کی طرف سے محکمہ صحت کو قیمتی میڈیسن اور 1122 ادارے کو معیاری فریج عطیہ کیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ تھیں محکمہ صحت کی نمائندگی ڈاکٹر ارشاد تنیو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دینہ نے کی جبکہ 1122 کی نمائندگی رانا ضیاء نے کی ۔مہمان خصوصی کی آمد پر پرجوش استقبال کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا قلبی ویلفیئر سوسائٹی کی صدر خاتون سید نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا نیز جو اشیاء عطیہ کی گئی اس کی غرض و غایت سے آگاہ کیا گیا مقامی لوگوں کی اکثریت نے اس تقریب میں شرکت کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویلفیئر حلیم صاحب بھی تقریب میں موجود تھے سید ذوالفقار شاہ آف ہڈالہ سیداں نے صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور ڈاکٹر ارشاد تنیو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دینہ کی آمد کو بنظراحسن دیکھا قلبی ویلفیئر سوسائٹی کی صدر نے کہا کہ معصوم بچے بنیادی میڈیسن سے محروم تھے لہذا آللہ کی دی ہوئی توفیق سے میں نے میڈیسن رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو دی ہیں جبکہ 1122 دینہ کے آفس میں آفیسران و اہلکاران ٹھنڈا پانی پینے سے محروم تھے لہذا ان کو قیمتی فریج بھی عطیہ کیا گیا صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے اکٹھے ہونے کا ایک مقصد ہے کہ ہم مخلوق خدا کی کس طرح کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا ادراک ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں میڈیسن حسب ضرورت نہیں ہیں اس حوالے سے خاتون سید نے جس جذبے کے تحت کام کیا ہے اور بچوں کی میڈیسن مہیا کی ہیں وہ ہر حوالے سے قابل تعریف ہے اسی طرح خاتون سید نے 1122 ادارے کو جو فریج عطیہ کیا ہے اس کی بھی جتنی تعریف کی جائے کم ہے بلاشبہ انسان وہی کام کرتا ہے جس کی توفیق خدا وند تعالیٰ کی ذاتِ دیتی ہے اس حوالے یہ خاندان بڑا خوش قسمت ہے کہ آللہ تعالیٰ نے ان کو خصوصی نعمتوں سے نوازا ہے اور میں یہ توقع کرتی ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت کام کرتے رہیں گے یقینآ اللہ کی خوشنودی ان کو نصیب ہو گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی