چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 21, 2026 2:15 شام

کھیوڑہ( راشد خان سے)کھیوڑہ میں اسکول ٹائم کے دوران ہیوی ٹریفک کی آمدورفت معمول انتظامیہ کی غفلت سے شہری پریشان

کھیوڑہ( راشد خان سے)کھیوڑہ میں اسکول ٹائم کے دوران ہیوی ٹریفک کی آمدورفت معمول انتظامیہ کی غفلت سے شہری پریشان ,بارہا درخواستوں اور متعدد حادثات کے باوجود مقامی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگتی شہر کے وسط سے گزرتی ہیوی اور تیزرفتار ٹریفک روزانہ حادثات کا سبب؛ ضلعی احکامات کے باوجود اسکول ٹائم میں ٹریفک وارڈنز کی عدم تعیناتی سے بڑے سانحات کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابقضلع جہلم کے صنعتی و سیاحتی شہر کھیوڑہ میں اسکولوں کے اوقات میں ہیوی لوڈڈ گاڑیوں کی آمدورفت معمول بن چکی ہے، جس پر شہری حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ کئی بار تحریری و زبانی شکایات اور حادثات کے باوجود انتظامیہ مسلسل خاموش ہے، جس کے باعث صورتحال دن بدن خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔گزشتہ روز ایک اوورلوڈ ٹرالی اسکول کے عین سامنے سے گزرتے ہوئے اس وقت بڑے حادثے کا سبب بنتے بنتے بچی جب اس کا پچھلا دروازہ اچانک کھل گیا اور بھاری پتھر سڑک پر جا گرے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا، تاہم شہری اس واقعے کو ایک واضح وارننگ قرار دے رہے ہیں کہ آئندہ کسی بھی وقت سنگین سانحہ پیش آسکتا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق کھیوڑہ کے مرکزی علاقوں سے گزرنے والی ہیوی ٹریفک، اوورلوڈنگ اور تیز رفتار گاڑیاں آئے روز حادثات کا سبب بن رہی ہیں جن میں متعد د جان لیوا واقعات بھی شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود اسکول ٹائم میں ٹریفک وارڈنز تعینات نہیں کیے گئے، جس سے ٹریفک کا نظام بےقابو اور شہری غیر محفوظ ہیں۔شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ٹائم میں ہیوی گاڑیوں کی مکمل پابندی، اوورلوڈنگ کے خلاف سخت کارروائی، اور ٹریفک اسٹاف کی فوری تعیناتی ناگزیر ہے، ورنہ کسی بھی لمحے بڑا سانحہ جنم لے سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔مبارک حضرت بابا سید فضل الہی شاہ ہمدانی المعروف حضرت بابا فضل شاہ سرکار چھجہ شریف۔ گزشتہ روز آستانہ عالیہ فریدیہ غوثیہ صابریہ خواجہ ٹاون منگلا روڈ دینہ میں سالانہ عرس مبارک حضرت بابا سید فضل الہٰی شاہ ہمدانی ،زیر صدارت جناب صاحبزادہ غلام سرور شاہ ہمدانی کا انعقاد

تازہ ترین خبریں