





منگلا گورنمنٹ گرلز کالج مسائل کا شکار، رنگ و روغن کی کمی،عمارت کا کچھ حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار لیب کو اپڈیٹ ہونے کی ضرورت، کھیلوں کے لیے سامان اور گراؤنڈ کی بہترین سہولیات کی کمی سٹاف کی بھی کمی
منگلا( سروے رپورٹ: آصف محمود چودھری) منگلا گورنمنٹ گرلز کالج مسائل کا شکار رنگ و روغن عمارت کا کچھ حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار لیب کو اپڈیٹ ہونے کی ضرورت کھیلوں کے لیے سامان اور گراؤنڈ کی بہترین سہولیات کی کمی سٹاف کی کمی مخیر حضرات کی توجہ کا منتظر تفصیلات کے مطابق منگلا گورنمنٹ گرلز کالج جو کہ منگلا بس سٹاپ کے نزدیک ہے کو مخیر حضرات نے اپنی بھرپور جدوجہد اور سیاسی لوگوں کے تعاون سے بنایا عوام علاقہ کی بچیوں کو میرپور جہلم اور دور دراز تعلیم حاصل کرنے کے لیے اب نہیں جانا پڑ رہا اس سہولت کی وجہ سے علاقہ کی بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے کالج کی شکل میں ادارہ مہیا ہوا اور دور دراز جانے کی مشکلات سے نجات مل سکی عوام علاقہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے بہت سارا کام ہوا لیکن اب یہ کالج مرمت مانگ رہا ہے کالج کہ بڑے ہال کی حالت انتہائی توجہ طلب ہو چکی ہے اس کی چھت بارش میں ٹپکتی ہے دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں یہ مرمت مانگ رہا ہے گراؤنڈ کی حالت درست کرنے کے لیے علاقہ کی مخیر شخصیت کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کرکٹ اکیڈمی کے بانی چوہدری طارق عزیز عرف مسٹر ٹی اور دیگر افراد نے درست کروانا شروع کر رکھا ہے لیکن اس گراؤنڈ کو مزید سہولیات چاہیے کالج کی عمارت رنگ روغن مانگ رہی ہے فرنیچر مرمت چاہتا ہے اور کچھ فرنیچر نیا بھی چاہیے اسی طرح سٹاف کی بھی کمی ہے کالج کی لیب لیبارٹری مزید سہولت مانگ رہی ہے علاقہ کی مخیر حضرات نے ہمیشہ اپنے اداروں کی دیکھ بھال کی ہے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھا ہے حکومت کی جانب سے بھی اداروں کو گرانٹ دی جاتی ہے فنڈز کی کمی کی وجہ سے تمام اداروں کی ضروریات پوری نہیں ہو سکتی جس کی وجہ سے مخیر حضرات کی معاونت ان اداروں کو ضرورت ہوتی ہے یاد رہے کہ منگلا کے مخیر حضرات نے ہمیشہ قومی اداروں کی قدر کی ہے اور ان سے بھرپور تعاون کیا ہے تعلیمی سہولت کو بہتر بنانے کے لیے مخیر حضرات کا تعاون درکار ہے



















