چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 16, 2026 12:14 شام

ضلع جہلم میں نون لیگ میں دراڑیں یا بات کچھ اور۔۔۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بسوں کے افتتاحی تقریب میں نون لیگ کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کا نام کہیں شامل نہیں اب تک کی رپورٹ کے مطابق جہلم شہر میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح سوموار دن 12 بجے گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے گراؤنڈ میں کیا جائے گا.. رپورٹ:نعیم احمد بھٹی

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں نون لیگ میں دراڑیں یا بات کچھ اور ذرائع کے مطابق الیکٹرک بسوں کے افتتاحی تقریب میں نون لیگ کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کا نام کہیں شامل نہیں اب تک کی رپورٹ کے مطابق جہلم شہر میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح سوموار دن 12 بجے گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے گراؤنڈ میں کیا جائے گا جس میں صوبائی وزراء برائے صحت خواجہ سلمان رفیق ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی ، مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوں گے حیرت کی بات یہ ہے کہ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق مسلم لیگ کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کا نام کہیں شامل نہیں ذرائع کے مطابق ضلع جہلم میں نون لیگ کے کچھ دھڑوں میں گھمسان کی جنگ ہے کچھ پرانے لیگی سیاسی گھرانوں کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ضلع جہلم میں یہ چہہ مگوئیاں بھی سننے میں آ رہی ہیں کہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ضلع جہلم میں مسلم لیگ نون پر مکمل کنٹرول حاصل کر رکھا ہے افتتاح کوئی بھی ہو وہ سب سے آگے ہوتے ہیں ضلع میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں انہی کا نام ہی سب سے آگے آتا ہے سننے میں یہ بھی آ رہا ہے کہ مستقبل میں کچھ پرانے سیاسی لیگی گھرانے نون لیگ کو بھی خیر آباد کہہ دیں ذرائع کے مطابق سابق مسلم لیگی ایم پی اے چوہدری لال حسین نون لیگ سے مکمل طور پر ایک سائیڈ پر ہوچکے اور ہوسکتا ہے کہ چوہدری ندیم خادم اور پرانے سیاسی بزرگ چوہدری خادم حسین بھی نون لیگ کو چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں بہرحال ایم این اے چوہدری فرخ الطاف جو ایک بڑے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے ہیں ان کے نام کا افتتاحی تقریب میں نہ ہونا ضلع جہلم کے لیے ایک بڑا سوالیہ ؟ نشان بھی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی