چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 16, 2026 10:12 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی) الیکٹرو بس کے افتتاح پر مسلم لیگ نون تین دھڑوں میں تقسیم،اسکول کی گراؤنڈ میں زیادہ تر سرکاری ملازمین کو لایا گیا جن میں اساتذہ اور طلباء بھی شامل تھے

جہلم (نعیم احمد بھٹی) الیکٹرو بس کے افتتاح پر مسلم لیگ نون تین دھڑوں میں تقسیم نظر آئی افتتاح کے موقع پر مسلم لیگ نون کے ورکرز تقسیم ہوتے نظر آئے کسی نے جادہ استقبال کیا تو کسی نے مشین محلہ اور شاندار چوک میں افتتاح کے موقع پر یہ بھی دیکھا گیا کہ اسکول کی گراؤنڈ میں زیادہ تر سرکاری ملازمین کو لایا گیا جن میں اساتذہ اور طلباء بھی شامل تھے مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے مسلم لیگ نون میں دھڑے بندی ہونے کی تصدیق بھی کر دی اور ایک انٹرویو میں یہ واضح الفاظ میں کہا گیا کہ یہ ون مین شو ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہاں گزشتہ روز الیکٹرو بس کا افتتاح دیکھا گیا وہیں مسلم لیگ نون میں تین دھڑے بھی سامنے دیکھنے کو ملے جنہوں نے اپنے اپنے چند ورکرز کے ساتھ اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی کسی نے جادہ میں استقبال کیا تو کسی نے مشین محلہ اور شاندار چوک میں کیا افتتاح میں یہ بھی دیکھا گیا کہ زیادہ تر سرکاری ملازمین کی تعداد تھی جن میں اساتذہ اور طلباء بھی شامل تھے افتتاحی تقریب میں دھڑے بندی ہونے کا انکشاف مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے بھی ایک بیان میں کر دیا کہ یہ ایک ون مین شو ہے اور ہارنے والے کو منسٹر بھی بنا دیا گیا کیونکہ سرکاری پریس ریلیز میں بھی وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا نام ہی سامنے آیا جبکہ شائد یہی دھڑا بندی ہونے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی جہلم کا دورہ نہ کر پائی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی