چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 21, 2026 2:13 شام

کھیوڑہ ( راشد خان سے)کھیوڑہ ہسپتال میں حفاظتی ویکسین جان لیوا ثابت، معصوم بچہ مبینہ طور پر جاں بحق انجیکشن لگتے ہی بچے کی حالت بگڑی، والد کی دہائی، اعلیٰ صحت حکام کا سخت نوٹس، انکوائری کا حکم

کھیوڑہ ( راشد خان سے)کھیوڑہ ہسپتال میں حفاظتی ویکسین جان لیوا ثابت، معصوم بچہ مبینہ طور پر جاں بحق انجیکشن لگتے ہی بچے کی حالت بگڑی، والد کی دہائی، اعلیٰ صحت حکام کا سخت نوٹس، انکوائری کا حکم تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سرکاری ہسپتال میں مبینہ طور پر حفاظتی ویکسین کا انجیکشن لگنے کے بعد ایک معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا، انجیکشن کے فوراً بعد بچے کی حالت غیر ہو گئی تاہم بروقت اور مؤثر طبی امداد نہ ملنے کے باعث جانبر نہ ہو سکا واقعے کے بعد علاقے میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے، متوفی بچے کے والد فہیم عباس نے واقعے کو سنگین طبی غفلت قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا، واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ جہلم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنڈ دادن خان نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، جس کے لیے ڈاکٹر عطاالرحمٰن اور ڈاکٹر خالد نثار کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو 31 دسمبر 2025 کو کھیوڑہ ہسپتال میں تحقیقات کریں گے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ غفلت ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔مبارک حضرت بابا سید فضل الہی شاہ ہمدانی المعروف حضرت بابا فضل شاہ سرکار چھجہ شریف۔ گزشتہ روز آستانہ عالیہ فریدیہ غوثیہ صابریہ خواجہ ٹاون منگلا روڈ دینہ میں سالانہ عرس مبارک حضرت بابا سید فضل الہٰی شاہ ہمدانی ،زیر صدارت جناب صاحبزادہ غلام سرور شاہ ہمدانی کا انعقاد

تازہ ترین خبریں