چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 16, 2026 6:43 صبح

جہلم:حکومت پنجاب کی دوغلی پاالیسی،ایک طرف حکومت پنجاب نے خونی کھیل پتنگ بازی کے لیے بسنت منانے کی اجازت دے دی،دوسری طرف ضلع جہلم میں پولیس پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے

فائل فوٹو

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ایک طرف حکومت پنجاب خونی کھیل پتنگ بازی کے لیے بسنت منانے کی اجازت دے رہی ہے جبکہ دوسری طرف جہلم میں پولیس پتنگ بازوں کے خلاف ان ایکشن نظر آتی ہے پتنگ بازی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جہلم میں پابندی کیوں ؟ پنجاب حکومت لاہور میں بسنت منانے کی اجازت دے رہی ہے اور جہلم پولیس ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کر رہی ہے کیا یہ حکومت کا دوہرا معیار نہیں ہمیں بھی پتنگ بازی کرنے کی اجازت دی جائے یا پتنگ بازی پر مکمل پابندی لگائے جائے تفصیلات کے مطابق ایک طرف پنجاب حکومت لاہور میں خونی کھیل پتنگ بازی کرنے کے لیے بسنت منانے کی اجازت دے رہی ہے جبکہ دوسری طرف جہلم میں پولیس پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہی ہے اس خونی کھیل کو منانے کے لیے پنجاب حکومت کیوں اجازت دے رہی ہے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے پتنگ بازی کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اتنا ہی خطرناک کھیل ہے تو پھر پنجاب حکومت لاہور میں بسنت منانے کی اجازت کیوں دے رہی ہے جبکہ جہلم پولیس ہمارے خلاف ان ایکشن ہے اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہی ہے چھاپے مارے جا رہے ہیں کیا یہ حکومت کا دوہرا معیار نہیں پنجاب حکومت ہمیں بھی پتنگ بازی کی اجازت دے یا اس پر مکمل پابندی عائد کرے بسنت منانے کے لیے جو شرائط رکھی جا رہی ہیں اس شرائط کے مطابق ہمیں بھی پتنگ بازی کی اجازت دی جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی