

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے قافلے کا شاندار استقبال ایم پی اے بریگیڈیئر مشتاق یاسر محمود قریشی رفعت زیدی اور کرنل شوکت اقبال مرزا نے کارکنان کے ہمراہ جہلم پہنچنے پر تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے قافلے کا شاندار اور پُرجوش استقبال کیا اس موقع پر تحریک کے مرکزی رہنما محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر نے جہلم استقبال پر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب بانی تحریک انصاف کو جلد رہا کروانا ہے جلد اس کے بارے میں ایک لائحہ عمل طے کیا جائے گا کرنل شوکت اقبال مرزا یاسر محمود قریشی (ایم پی اے پی پی 25)، جنرل سیکرٹری ضلع جہلم راجہ شاہ نواز سید رفت محمود زیدی (ایم پی پی 24)، برگیڈیر مشتاق ایم پی اے پی پی 26 چوہدری ثقلین ملک رضوان دانی ، مہراحسان بہادر ، چوہدری مسعود ، چوہدری نثار معظم سید وقار راجہ وقاص صاحب عامر صاحب شانی قیصر مبشر بھٹی مرزا باوا یونس سمیت ضلع اور تحصیلوں کے دیگر عہدیداران اور پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ضلع جہلم کے عوام اور پارٹی کارکنان نے قافلے کا والہانہ استقبال کر کے آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار سے اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا



















