
دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ انتظامیہ کی پھرتیاں، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کے دینہ آنے سے پہلے انتظامیہ متحرک ہو گئی صفائی ستھرائی اور تجاوزات کا وقتی خاتمہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے دینہ کا دورہ کیا اور مین بازار، منگلا روڈ کا جائزہ لیا کمشنر راولپنڈی کے آنے سے پہلے انتظامیہ سڑکوں، بازاروں کی صفائی اور تجاوزات کا ختم کرنے میں مصروف نظر آئی اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ کمشنر صاحب کے آنے پر جس طرح سڑکوں اور بازاوں کو چمکایا جا رہا ہے اگر اسی طرح ہر دن معمول کے مطابق صفائی ستھرائی کروائی جائے اور مارکیٹوں سے تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کروایا جائے تو جو دور دراز علاقوں سے دینہ بازاروں میں خریداری کے لیے آتے ہیں ان کے لیے آسانی ہو سکے دینہ کی عوام نے وزیراعلی پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کو حکم دیا جائے کہ روزآنہ معمول کے مطابق شہر کو صاف ستھراء رکھا جائے اور جن مارکیٹوں سے تجاوزات ابھی تک ختم نہیں ہو سکی سختی سے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔



















