چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 7, 2026 1:04 صبح

کھیوڑہ ( راشد خان سے)کھیوڑہ میں ہیوی ٹریفک کی تیز رفتاری جان لیوا بن گئی بائی پاس نہ ہونے سے شہری عدم تحفظ کا شکارتیز رفتار اوور لوڈ دس وہیلر کی رکشہ کو ٹکر خواتین اور بچے زخمی کم عمر بغیر لائسنس ڈرائیور حکومتی پالیسیوں پر سوالیہ نشان

کھیوڑہ ( راشد خان سے)کھیوڑہ میں ہیوی ٹریفک کی تیز رفتاری جان لیوا بن گئی بائی پاس نہ ہونے سے شہری عدم تحفظ کا شکارتیز رفتار اوور لوڈ دس وہیلر کی رکشہ کو ٹکر خواتین اور بچے زخمی کم عمر بغیر لائسنس ڈرائیور حکومتی پالیسیوں پر سوالیہ نشان تفصیلات کے مطابق سیاحتی اور صنعتی شہر کھیوڑہ میں مصروف ترین شاہراہوں اور گنجان آباد علاقوں سے گزرنے والی ہیوی ٹریفک عوام کے لیے مستقل خطرہ بن چکی ہے اور اسی تشویشناک صورتحال کے باعث حالیہ افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار اوور لوڈ دس وہیلر ڈمپر نے مسافروں سے بھرے رکشہ کو ٹکر مار دی جس میں خواتین اور بچے شدید زخمی ہو گئے جبکہ دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے مقامی افراد کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر دونوں کم عمر تھے اور ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں تھا اس کے باوجود کروڑوں روپے مالیت کی ہیوی گاڑیاں مصروف شاہراہوں پر دندناتی پھر رہی ہیں جو حکومت کی پالیسیوں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ قوانین میں سختی کے دعوؤں کے باوجود ایسے واقعات کا بار بار پیش آنا متعلقہ اداروں کی غفلت کو ظاہر کرتا ہے کھیوڑہ کی عوام اور سماجی حلقوں نے حکومت وقت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی شہر کے لیے بائی پاس کی فوری تعمیر عمل میں لائی جائے اور آبادی والے علاقوں میں ٹریفک پولیس کی مستقل چوکیاں تعینات کی جائیں تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں