چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 31, 2026 6:33 شام

دینہ کے پریس کلبوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا,دینہ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس کا انعقاد

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس کا انعقاد،اجلاس کی صدارت امجد محمود سیٹھی اور سید توقیر آصف شاہ نے کی،اجلاس میں اہم موضوع دینہ کے پریس کلبوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھااجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا پریس کلب کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے،چیئرمین دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی نے کہا کہ صحافی برادری کا اتحاد طاقت کی علامت ہے اور موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ دینہ کی تمام صحافی برادری ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہوسید توقیر آصف شاہ صدر دینہ پریس کلب نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور علاقائی مسائل کے حل میں صحافت کا اہم کردار ہے ہمیں متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے،اجلاس میں امجد محمود سیٹھی سید توقیر آصف شاہ حاجی اظہر،عرفان محبوب چوہدری،ندیم احمد، اقبال خان،سہیل انجم قریشی،رضوان سیٹھی،عادل چوہدری،ڈاکٹر ظہیر،سعید احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی،دینہ پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا اور اللہ کے فضل سے دینہ شہر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا عرفان محبوب چوہدری،حاجی اظہر نے کہا کہ صحافیوں کے لیے ایک بلڈنگ اشد ضروری ہے اور اس کے حصول کے لیے صحافیوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ڈاکٹر ظہیر احمد نے کہا کہ تحصیل دینہ کی تمام صحافتی برادری کو اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے جس کے لیے کام کا آغازامجد محمود سیٹھی جو کہ سینئر صحافی ہیں ان کی زیر قیادت شروع کر دیا گیا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تازہ ترین خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ