چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 21, 2026 1:31 شام

کھیوڑہ ( راشد خان سے)چوکی کھیوڑہ کے انچارج ملک نذر عباس کی قیادت میں بڑی کاروائی مورس گینگ کے 2 اہم ملزمان گرفتار,چوری شدہ موٹر سائیکل نقدی اور لوہا معہ کیبل برآمد

کھیوڑہ ( راشد خان سے)چوکی کھیوڑہ کے انچارج ملک نذر عباس کی قیادت میں بڑی کاروائی مورس گینگ کے 2 اہم ملزمان گرفتارچوکی انچارج ملک نذر عباس کی موثر ٹیم ورک کے تحت چوری شدہ موٹر سائیکل نقدی اور لوہا معہ کیبل برآمدتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کی زیر نگرانی اور چوکی کھیوڑہ کے انچارج ملک نذر عباس کی قیادت میں ٹیم کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث مورس گینگ کے دو اہم ملزمان گرفتار کر لیے گئے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 96 ہزار روپے نقدی، چوری شدہ موٹر سائیکل اور چوری شدہ لوہا معہ کیبل برآمد کی گئی جس کی مجموعی مالیت 3 لاکھ 11 ہزار روپے بنتی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے قیمتی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں یہ کامیاب کارروائی پولیس کی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔مبارک حضرت بابا سید فضل الہی شاہ ہمدانی المعروف حضرت بابا فضل شاہ سرکار چھجہ شریف۔ گزشتہ روز آستانہ عالیہ فریدیہ غوثیہ صابریہ خواجہ ٹاون منگلا روڈ دینہ میں سالانہ عرس مبارک حضرت بابا سید فضل الہٰی شاہ ہمدانی ،زیر صدارت جناب صاحبزادہ غلام سرور شاہ ہمدانی کا انعقاد

تازہ ترین خبریں