
جہلم (نعیم احمد بھٹی) محکمہ واسا صاف ستھرا پنجاب کی دھجیاں اڑانے میں مصروف مجاہد آباد منڈی میں جانا بھی مشکل راستے میں پانی اور کیچڑ انتظامیہ بھی خاموش محکمہ واسا خواب خرگوش کے مزے میں بارش کے دو روز بعد بھی پانی سڑک سے نکالا نہ جا سکا سیوریج سسٹم ناکارہ جس سے دکاندار بھی پریشان شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ محکمہ واسا نے رد کر دیا جبکہ محکمہ واسا خواب خرگوش کے مزے میں مجاہد آباد سبزی منڈی جانے والا راستہ کیچڑ اور پانی سے بھر گیا سبزی منڈی جانا بھی مشکل جبکہ سبزی منڈی جانے والے مرد اور خواتین بھی مشکلات میں محکمہ واسا جب سے آیا ہے وہ کام کرنے سے عاری نظر آتا ہے سبزی منڈی کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہر طرف کیچڑ اور پانی سڑکوں پر کھڑا ہے سبزی منڈی کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے تو یہ ایک عذاب بن گیا یہاں سے پیدل گزرنا بھی ناممکن ہوگیا ہے گاہک آتے ہوئے واپس چلے جاتے ہیں انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ بڑی سبزی منڈی کے سیوریج سسٹم کو درست کرے شہریوں کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ صرف سننے کی حد تک جبکہ سیوریج سسٹم ناکارہ ہوچکا ہم سبزی منڈی میں سبزی خریدنے آئے تو راستہ دیکھ کر واپس چلے گئے کیونکہ منڈی کے راستے پر کیچڑ کے ڈھیر اور پانی کھڑا ہے جہاں سے گزرنا بھی مشکل ہے کم از انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ منڈی جانے والے راستوں کو صاف ستھرا رکھے محکمہ واسا کو کروڑوں روپے کے فنڈ ملے وہ کہاں پر لگا رہے ہیں نہ نالوں کی صفائی ستھرائی اور نہ سیوریج سسٹم درست شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے



















