چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 22, 2026 10:57 شام
تازہ ترین خبریں

دینہ( رپورٹ:ادریس چودھری) وزیروں ، مشیروں کے شہر دینہ میں عوام گیس مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن گئے۔ 2600 والا سلنڈر 4500 روپے میں ملنے گا۔پٹرول کے بعد رہی سہی کسر گیس سلنڈر نے نکال دی۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے دورے، چھاپے بے سود

دینہ( رپورٹ:ادریس چودھری) وزیروں ، مشیروں کے شہر دینہ میں عوام گیس مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن گئے۔ پٹرول کے بعد رہی سہی کسر گیس سلنڈر نے نکال دی۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے دورے، چھاپے بے سود ۔ رمضان المبارک میں عوام کا بھرکس نکل گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تحصیل دینہ میں پٹرول کی قیمتوں کے بعد گیس سلنڈر مافیا نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ھے۔ وزیروں مشیروں کی تحصیل دینہ میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ھے ۔ 2600 کے سرکاری ریٹ والا گیس سلنڈر 4500 روپے تک جا پہنچا ھے۔ گیس ایجنسی والے اور دیہی علاقوں میں دکاندار ڈنکے کی چوٹ پر عوام کی کھال اتارنے میں مصروف ہیں ۔ حکومتی مشینری عوام کو لٹنے سے بچانے کے لیے مکمل ناکام دکھائی دے رہی ھے۔ صرف ہوٹر والی گاڑیوں کے مزے لیے جا رھے ھیں۔ شہری سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ھے۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ رمضان المبارک میں انہیں لٹنے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ یہی صورتحال رہی تو وہ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو جائینگے ۔ بجلی کے بلوں ، پٹرول کے ہوشربا اضافے اور ضروریات زندگی کی اشیاء کی آسمان سے چھوتی قیمتوں نے ان کے چودہ طبق روشن کر دیئے ہیں ۔ عوام سرکاری افسران کے صرف فوٹو سیشن نہیں عملدرآمد ھوتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ گیس پلانٹس یا ایجنسی ہولڈرز جو بھی گیس سلنڈر کی قیمت سرکاری ریٹس سے زائد فروخت کر رھے ھیں انہیں سخت سے سخت سزا دے کر شہریوں کو ریلیف دیا جائے ۔ بصورتِ دیگر
ﻣﭧ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﺗﻮ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﺮﻭ
ﮔﮯ
ﻣﻨﺼﻒ ﮬﻮ ﺗﻮ ﺍﺏ ﺣﺸﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﯿﻮﮞ
ﻧﮩﯿﮟﺩﯾﺘﮯ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی