چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 11, 2026 5:54 شام
تازہ ترین خبریں

ساری امت ایک طرف اور اہل بدر کے کسی بھی ایک صحابی کی رائے دوسری طرف ہوتو ان کی رائے مقدم ہوگی۔امیر عبدالقدیر اعوان

ساری امت ایک طرف اور اہل بدر کے کسی بھی ایک صحابی کی رائے دوسری طرف ہوتو ان کی رائے مقدم ہوگی۔امیر عبدالقدیر اعوان

جہلم( ادریس چودھری ) ساری امت ایک طرف اور اہل بدر کے کسی بھی ایک صحابی کی رائے دوسری طرف ہوتو ان کی رائے مقدم ہوگی۔امیر عبدالقدیر اعوان صحابہ بدر کے بارے ارشاد پاک ہے کہ میں سارے کا سارا اسلام یہاں میدان کارزار میں لے آیا ہوں۔رہتی دنیا تک یہ واحد جماعت ہے جس کو یہ اعزاز حاصل ہے اور ساتھ ہی آپ کا یہ فرمانا کہ کسی مسئلے پر امت کا اتفاق اور بدری صحابی ؓ کی رائے اس کا برعکس ہو تو اصحاب بدر کی رائے مانی جائے گی ان کی رائے مقدم سمجھی جائے گی۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب۔ انہوں نے کہا کہ بظاہراگر کفر طاقتوربھی نظرآئے لیکن ان کا نظریہ کبھی نافذ نہ ہو سکے گا۔یوم بدر یوم فرقان ہے۔حق و باطل کی تفریق کا دن ہے۔آج جو ایک سوال ہے کہ قرآن کریم تو مسلمانوں سے وعدہ فرماتا ہے کہ حکمرانی مسلمانوں کے پاس رہے گی،تو جو فرمایا جا رہا ہوتا ہے کیا ہم اس پر پورا اتر تے ہیں؟۔ آج ہم مومن کہلانے والوں کے اعمال کافروں سے بھی بدتر ہیں تو شکایت کرنے کی بجائے اپنے اعمال پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو اسلوب زندگی کے نبی کریم ﷺ نے فرمائے ہیں اس سے ہمیشہ کی کامیابی اورفتح نصیب ہوگی۔اُس وقت دو جماعتیں تھیں ایک وہ جماعت جو مکہ واپس لوٹ رہی تھی اور سامان تجارت کو لے جا رہی تھی اور اس رقم کو اسلام کے خلاف استعمال کرنیکا ارادہ رکھتے تھے یہاں بھی اگر دیکھا جائے تو ان لوگوں کو سزا ملی جو کفر میں آگے بڑھ چکے تھے۔اللہ نے مخلوق صرف کھیل تماشہ کے لیے پیدا نہیں فرمائی بلکہ اللہ کریم دیکھنا چاہتے ہیں کہ تم کون سی راہ اختیار کرو گے۔ماہانہ اجتماع پر آنے والے نئے احباب و خواتین کی ظاہری بیعت بھی لی گئی اور انہیں لائحہ عمل بھی دیا گیا کہ اپنے معمولات کو مرکزی ہدایات کے مطابق گزارنا ہے اور قلبی ذکر صبح اور شام اختیار کرنا ہوگا۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

بہترین تبلیغ یہ ہے کہ ہم خود عملی طور پر اپنا وہ کردار اختیار کریں جس کا دوسرے کو بتا رہے ہیں کیونکہ اگرہم ممبر پر بیٹھ کر بیان کریں اور اپنا عمل اس سے مختلف ہو تو پھر اس تبلیغ کا اثر نہ ہو گا۔آج بھی مجاہدین جان اللہ کے سپرد کرتا ہے تو اس کے بارے حکم ہے کہ اسے مردہ نہ کہو وہ اللہ کے ہاں سے رزق پاتا ہے تو جو اللہ کا نبی اور رسول ہے اس کا مقام کیا ہوگا۔موت کے بھی درجے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطا ب۔

میر پور(آصف محمود چوہدری) میر پور اور ارد گرد کے علاقوں میں پیزا شوارما سینٹروں اور دیگر پکوان سینٹروں میں فروزن چکن ناقص چٹنیاں ٹومیٹو کیچپ اور دیگر چیزیں اکثر جگہ پر استعمال کی جانے لگی- عوام کی صحت سے کھیل کر اعلیٰ پکوان کے نام پر چند لوگ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف جب کہ ناقص تیل گھی بھی استعمال کیے جانے لگا محکمہ فوڈز کے ذمہ داران نوٹس لیں عوامی مطالبہ

دینہ (نثار احمد مغل سے )فارابی فاؤنڈیشن ھائی سکول دینہ نے اپنی سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ھوئے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے نویں کلاس کی طالبہ طیبہ نور اورطلبہ میں محمد عبداللہ نے ضلع جہلم میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے تحصیل دینہ بھر میں دوسری پوزیشن اور سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سکول کے معیار کو بر قرار رکھا

نبوت رسالت کی عظیم الشان عمارت میں آپ ﷺ کی بعثت مبارکہ اُس اینٹ کی مانند ہے جس نے اس عمارت کی تکمیل فرمائی اور ختم نبوت پر اپنی مہر ثبت فرمائی۔اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔اس ماہ مبارک ربیع الاول میں آپ ﷺ کی ولادت با سعات پر اکثریت 9 ربیع الاول پر متفق ہے اور 12 ربیع الاول کو آپ ﷺ داردنیا سے پردہ فرما گئے اس پر سب کا اتفاق ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا مرکز دارالعرفان منارہ میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین وحضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔

آج کے مسائل کا حل اسلامی نظام معیشت میں ہے۔غیر اسلامی نظام معیشت میں دولت ایک جگہ اکٹھی ہونا شروع ہو جاتی ہے باقی جگہ پر مفلسی اور غربت آجاتی ہے۔اسلامی نظام معیشت دولت کو ایک جگہ رکنے نہیں دیتا۔کیونکہ جو سال بھر پیسہ استعمال نہیں ہوا اس پر زکوۃ لاگو ہو جاتی ہے۔جس میں مستحق کا حصہ اس کو ملتا ہے۔اسی طرح عشر ہے،صدقہ و خیرات،قربانی کی کھالیں وغیرہ شامل ہیں جس سے مستحق لوگوں تک ان کا حصہ پہنچتا رہتا ہے۔ان امور کو اگر معاشرے پر نافذ کیا جائے تو پیسہ ایک جگہ نہیں رکتا۔حقدار تک اس کا حق پہنچ جاتا ہے۔جب بندہ پیسہ جمع نہیں کرے گا تو کاروبار کرے گا جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور معاشرے میں خوشحالی آئے گی۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔

بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنس زیرِ صدارت و خصوصی خطاب:حضرت امیر عبدالقدیر اعوان دامت برکاتہم العالیہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان الحمدللہ! سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل أباد ۔ بہاولپور ۔ وہاڑی ۔ ڈیرہ نور ربانی کھر اور گوجرانوالہ میں کامیاب اجتماعات کے بعد ابان شاء اللہ 6 ستمبر بروز اتوار دن 11 بجےدارالعرفان منارہ تحصیل کلر کہار ضلع چکوال میں عظیم الشان بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے

میرپورمنگلا(آصف محمود چوہدری) منگلا ہیملٹ کا سرکاری بنیادی مرکز صحت علاقہ کے مریضوں کو کم وسائل میں بہترین سہولتیں مہیا کرنے لگا میڈیا میں نشاندہی کے بعد مخیر حضرات کے تعاون سے اور حکومتی فنڈ سے مرکز کی حالت بہتر سے بہتر ہونے لگی سٹاف بہترین طریقے سے مریضوں کو طبی سہولیات دینے میں مصروف