چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 22, 2026 10:49 شام
تازہ ترین خبریں

6 جون تا 12 جولائی. سالانہ روحانی تربیتی اجتماع دارالعرفان منارہ، ضلع چکوال

🌿 سالانہ روحانی تربیتی اجتماعدارالعرفان منارہ، ضلع چکوال📍 کلر کہار انٹرچینج سے صرف 20 کلومیٹر جنوب میں6 جون تا 12 جولائی لوگ میرے محبوب کو آنکھ بھر کے دیکھتے ھیںآؤ محبوب کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ھیں میرے محبوب کی باتوں سے پھول جھڑتے ھیںمیرے الفاظ سچ ھیں چلو بات کرکےدیکھتے ھیں🕋 زیر سرپرستی: شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالییک زمانہ صحبت با اولیاءبہتر از صد سالہ طاعت بے ریاءصوفیاء کی صحبت میں وقت گزارنا وہ نعمت ہے جس سے انسان کو اپنی حقیقت، مقصدِ زندگی اور راہِ نجات کا شعور ملتا ہے۔ دارالعرفان منارہ، سلسلہ عالیہ نقشبندیہ اویسیہ کا روحانی مرکز ہے، جہاں سالانہ اجتماع میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں احباب شریک ہوتے ہیں۔یہ اجتماع کوئی رسمی پروگرام نہیں بلکہ روحانی تربیت، اصلاحِ باطن اور معرفتِ الٰہی کے سفر کا ایک سنہری موقع ہے۔🌸 انسان کی حقیقت:انسان بدن اور روح کا مجموعہ ہے، جن کی ضروریات الگ الگ ہیں۔جسمانی ضروریات مٹی سے پوری ہوتی ہیں۔روحانی غذا اللہ کا کلام، ذکر، درود، نماز، روزہ اور تسبیحات سے حاصل ہوتی ہے۔🧠 نفس، شیطان اور ہدایت:انسان کی تخلیق آگ، مٹی، پانی اور ہوا کے امتزاج سے ہوئی۔ ان عناصر کے امتزاج سے نفس پیدا ہوا، جو انسان کو مسلسل برائی کی طرف اکساتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام اور بالآخر نبی کریم ﷺ کو مبعوث فرمایا، اور قرآن کریم کو بطور مکمل ضابطۂ حیات نازل کیا تاکہ انسان کو راہِ ہدایت نصیب ہو۔لیکن شیطان اور نفس انسان کو گمراہ کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتے۔ اگر انسان کتاب اللہ اور سنتِ رسول ﷺ سے جُڑ جائے تو وہ ان فتنوں سے بچ سکتا ہے۔🔦 دل کی صفائی:قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے:”ان کے اعمال کی وجہ سے ان کے دلوں پر زنگ چڑھ گیا”یہ زنگ دل کو تاریک کر دیتا ہے اور ہدایت کی روشنی وہاں نہیں پہنچ پاتی۔جب صحابہ کرامؓ نے نبی کریم ﷺ سے اس کیفیت کا حل پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا (مفہوم):”ہر چیز کی صفائی کے لیے کوئی ذریعہ ہوتا ہے، اور دلوں کی صفائی کے لیے اللہ کا ذکر ہے۔”ذکرِ الٰہی ہی وہ نور ہے جو قلوب کو جلا بخشتا ہے۔🕌 دارالعرفان منارہ – ایک روحانی پناہ گاہ:موجودہ فتنہ و فساد اور ذہنی انتشار کے دور میں، اللہ تعالیٰ نے دارالعرفان منارہ کو ایسی درسگاہ بنا دیا ہے جہاں دنیا بھر سے سالکین اصلاحِ قلب اور روحانی تربیت کے لیے آتے ہیں۔یہاں: ✅ روزانہ تربیتی کلاسز کا انعقاد✅ صحبتِ شیخ کا اہتمام✅ حضرت شیخ المکرم مدظلہ العالی کے پُرتاثیر خطاباتیہ سب کچھ آپ کی زندگی میں تبدیلی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔🌟 آئیں!سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ہونے والے اس عظیم روحانی اجتماع میں شریک ہوں اور اپنی زندگی کو مقصد و معنویت کے ساتھ گزارنے کا شعور حاصل کریں۔یہ اجتماع ایک نعمتِ عظمیٰ ہے اسے ضرور پائیے۔📣 صدائے بلند ہے، دعوتِ عام ہے!یہ وقت کی سب سے قیمتی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے…!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی