چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 8, 2026 2:12 صبح

پنڈدادنخان ( راشد خان سے) لمپی سکن بیماری تحصیل کے مضافات میں نمودار بگا سیال میں متعدد کیس سامنے آگئے درجنوں گائیں اور بیل متاثر، مویشی پال حضرات میں تشویش، فوری ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا مطالبہ

پنڈدادنخان ( راشد خان سے) لمپی سکن بیماری تحصیل کے مضافات میں نمودار بگا سیال میں متعدد کیس سامنے آگئے درجنوں گائیں اور بیل متاثر، مویشی پال حضرات میں تشویش، فوری ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا مطالبہتفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادن خان کے مغربی علاقے بگا سیال میں لمپی سکن بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، جس کے نتیجے میں درجنوں گائیں اور بیل متاثر ہو چکے ہیں۔ بیماری کے باعث مویشی پال حضرات شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ جانوروں کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔متاثرہ جانوروں کے جسم، گردن اور ٹانگوں پر سخت گلٹیاں نمودار ہو رہی ہیں اور جلد پر زخم بھی بن رہے ہیں۔ بیماری کے باعث جانوروں کو چلنے پھرنے اور خوراک کھانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، جس سے ان کی صحت تیزی سے گر رہی ہے اور اکثر جانور کمزور و لاغر ہو چکے ہیں۔مقامی افراد کے مطابق دودھ دینے والے جانوروں کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس سے مویشی پال افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بیماری ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے علاوہ ضلع خوشاب کے مشرقی اور ضلع سرگودھا کے شمالی علاقوں تک بھی پھیل رہی ہے۔محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاہم تاحال بیماری پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔ مویشی پال حضرات نے حکومت اور محکمہ لائیو سٹاک سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کرتے ہوئے فوری ویکسینیشن مہم شروع کی جائے تاکہ قیمتی جانوروں کو ممکنہ اموات سے بچایا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے(رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم)

دینہ:میری جیت پوری تحصیل دینہ کے صحافیوں کی جیت ہے۔ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا دینہ کے ممبران نےجس اعتماد کا مجھ پر اظہارِ کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے ۔ تحصیل دینہ کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، نو منتخب صدر دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا یاسر صدیق کی میڈیا سے گفتگو

تازہ ترین خبریں

دینہ:ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے(رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم)