چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 22, 2026 2:05 شام

ضلع جہلم مسائل کا گڑھ بن گیا۔کمشنر روالپنڈی فوری توجہ دے کر لوگوں کو ریلیف دیں۔ رپورٹ: پروفیسر خورشید علی ڈار

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)کمشنر راولپنڈی ضلع جہلم کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کر لیں اس وقت ضلع جہلم مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ڈپٹی کمشنر کی رینکنگ میں ساہیوال نے %85.24 نمبرات حاصل کیے جبکہ گجرانوالہ نے %84.93 نمبرات حاصل کیے اس حوالے سے ان کی کارگزاری ہر حوالے سے قابل ستائش ہے بد قسمتی سے ہمارے ضلع جہلم نے %72.42 نمبرات حاصل کیے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد میں کس قدر متحرک ہے اشیاء خوردنی میں دکانداروں نے از خود اضافہ کر دیا ہے غریب کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے ضلع انتظامیہ اس حوالے سے کیا کر رہی ہے الیکٹرک بس کے متعلق ضلع جہلم کے صحافیوں نے متعدد بار اصلاح کی طرف نشاندھی کی مگر متعلقہ انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا سیاسی سماجی زعماء نے متعدد بار ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی کہ دینہ اور جہلم کے درمیان جو ویگن چلتی ہے اس کو پابند کیا جائے کہ وہ براستہ ہسپتال شاندار چوک جہلم جائے مگر ڈی ایس پی ٹریفک اور ار ٹی اے جہلم کی وجہ سے یہ دیرینہ مطالبہ پورا نہیں ہوا جس کی وجہ سے مسافر روزانہ ذلیل ہوتے ہیں گیس سلنڈر اس قدر مہنگا ہو گیا ہے کہ لوگوں نے اب صرف ایک وقت کا کھانا تیار کرنا شروع کر دیا ہے سیاسی مذہبی سماجی زعماء جہلم نے کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع جہلم کی طرف بھی توجہ مبذول فرمائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں