چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 5, 2026 4:27 صبح
تازہ ترین خبریں

بہترین تبلیغ یہ ہے کہ ہم خود عملی طور پر اپنا وہ کردار اختیار کریں جس کا دوسرے کو بتا رہے ہیں کیونکہ اگرہم ممبر پر بیٹھ کر بیان کریں اور اپنا عمل اس سے مختلف ہو تو پھر اس تبلیغ کا اثر نہ ہو گا۔آج بھی مجاہدین جان اللہ کے سپرد کرتا ہے تو اس کے بارے حکم ہے کہ اسے مردہ نہ کہو وہ اللہ کے ہاں سے رزق پاتا ہے تو جو اللہ کا نبی اور رسول ہے اس کا مقام کیا ہوگا۔موت کے بھی درجے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطا ب۔

بہترین تبلیغ یہ ہے کہ ہم خود عملی طور پر اپنا وہ کردار اختیار کریں جس کا دوسرے کو بتا رہے ہیں کیونکہ اگرہم ممبر پر بیٹھ کر بیان کریں اور اپنا عمل اس سے مختلف ہو تو پھر اس تبلیغ کا اثر نہ ہو گا۔آج بھی مجاہدین جان اللہ کے سپرد کرتا ہے تو اس کے بارے حکم ہے کہ اسے مردہ نہ کہو وہ اللہ کے ہاں سے رزق پاتا ہے تو جو اللہ کا نبی اور رسول ہے اس کا مقام کیا ہوگا۔موت کے بھی درجے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطا ب۔ انہوں نے کہا کہ دین سے دوری بد بختی پیدا کرتی ہے۔ہونا تو یہ چاہیے کہ دینی حکم کو سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہوا جائے لیکن آج دینی حکم پر اعتراض اُٹھائے جاتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے اپنے اندر نفاق پیدا ہو چکا ہے۔خرابی ہمارے اندر آچکی ہے۔جو اعتراض کرتے ہیں وہ دین کی بجائے اپنی عقل کا استعمال کر تے ہیں اپنی رائے کو مقدم جانتے ہیں۔جب بندہ مشروط اقرار کرتا ہے تو پھر اپنی رائے کو ہی مقدم جانتا ہے اور اس کا سارا زور اسی پر ہوتا ہے۔اعتراض برائے اعتراض اور بات ہے اور جاننے کے لیے سوال کرنا یہ اور بات ہے۔لوگ ماننا چاہتے نہیں اور اپنی ضد اور انا میں پھنسے رہتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ جو حق کے خلاف جا رہا ہوتا ہے اس کے اپنے نقصان کا سبب بن جاتا ہے۔اور جو حق پر عمل کرتا ہے اس کی سلامتی حق پر عمل کرنے سے ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انبیاء ؑ جب کوئی بات فرماتے ہیں تو اس میں امت کی راہنمائی موجود ہوتی ہے۔وہ ہستیاں جن کی تبلیغ،بیان،تربیت بے مثل و بے مثال ہے۔یہ وہ جماعت ہے انبیاء کی خطا سے پاک ہے جنہیں اللہ کریم نے چن لیا۔کلام ذاتی سے نوازا۔نبی کریم ﷺ کا مزاج مبارک ایسا تھا کہ اللہ کریم فرماتے ہیں کہ اے میرے حبیب آپ ﷺ ان کے دکھ میں اپنی جان ہی دے دیں گے؟آپ ﷺ لوگوں کے لیے اتنا دکھ کرتے کہ میرے ہوتے ہوئے بھی کوئی جہنم چلا جائے اسلام سے محروم رہے۔ لوگ کیا کہتے ہیں یہ نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ اللہ کا حکم کیا ہے۔نبی کریم ﷺ کا کیا فرمان ہے۔اپنی نیت اور اپنا رخ ہمیشہ صاف، کھرااور خالص رکھیں۔سب سے بہترین تبلیغ اپنی اصلاح ہے اپنے اعمال اور کردار کو درست رکھیں گے تو دوسرے پر بھی اس کا اثر ہوگا۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے(رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم)

دینہ:میری جیت پوری تحصیل دینہ کے صحافیوں کی جیت ہے۔ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا دینہ کے ممبران نےجس اعتماد کا مجھ پر اظہارِ کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے ۔ تحصیل دینہ کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، نو منتخب صدر دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا یاسر صدیق کی میڈیا سے گفتگو

جہلم( ادریس چودھری) رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اور حیاتِ طیبہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت ذاتی کردار، خاندانی تعلقات، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور معاشرتی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قرآنِ کریم کے پیغام کو سمجھنے کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو اپنی زندگی میں کس طرح عملی صورت دی۔ انہوں نے شرکاء کو قرآن و سیرت سے اپنا تعلق مضبوط بنانے اور ان تعلیمات کو روزمرہ زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شکاگو میں قونصل خانہ پاکستان اور سبیل سینٹر کے اشتراک سے سیرتِ طیبہ ﷺ کانفرنس سے خطاب

تازہ ترین خبریں

دینہ:ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے(رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم)

دینہ:میری جیت پوری تحصیل دینہ کے صحافیوں کی جیت ہے۔ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا دینہ کے ممبران نےجس اعتماد کا مجھ پر اظہارِ کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے ۔ تحصیل دینہ کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، نو منتخب صدر دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا یاسر صدیق کی میڈیا سے گفتگو