
دینہ// رانا محمد عاصم //ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، شہری سے پیسے اور سونے کی انگوٹھیاں ہتھیانے والے 02ملزمان گرفتار، سونا اور ہتھیائے گئے پیسے برآمد تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان شہزاد اور عنصر عباس کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 01 تولہ سونا مالیتی 02 لاکھ 50 ہزار روپے اور ہتھیائے گئے پیسے 02 ہزار 500 روپے برآمد کر لیے گئے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو