
جہلم(نعیم احمد بھٹی) تجاوزات آپریشن میں سامان بھی ٹوٹنے لگا دکانوں اور ہوٹلوں کے باہر پڑے شیشے کے کاؤنٹر بھی تباہ و برباد ہونے لگے شیشے کے کاؤنٹر ٹرالی میں رکھتے ہوئے ٹوٹ گئے میونسپل کمیٹی کے اہلکار بھی سامان کو بیدردی سے اٹھانے لگے دکانداروں کا کہنا ہے کہ کم از کم ہمارا نقصان تو نہ کیا جائے جبکہ انکروچمنٹ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہے تو پھر یہ دکاندار اپنا سامان کیوں نہیں اٹھاتے تفصیلات کے مطابق تجاوزات آپریشن میں ہوٹلز اور دکانداروں کے شیشوں کے بنے کاؤنٹر بھی ٹوٹنے لگے انتطامیہ کی طرف سے تجاوزات آپریشن بیدردی سے کیا جا رہا ہے جس میں دکانداروں کا نقصان بھی ہو رہا ہے جبکہ کرین کے زریعے سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی جا رہی ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے آپریشن بہت ہی بیدردی سے کیا جا رہا ہے ہمارے سامان کو توڑا اور خراب کیا جا رہا ہے اور لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہو رہا ہے انتظامیہ کم از کم ہمارے سامان کو تو نہ توڑے جبکہ دوسری طرف میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب دکانداروں کو علم ہے کہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہے تو پھر یہ کیوں اپنا سامان باہر رکھتے ہیں دکاندار تین فٹ تک ہی دکان کے باہر آسکتے ہیں لہذا دکاندار حضرات سے گزارش ہے کہ وہ اپنا سامان دکانوں کے باہر نہ لگائیں