جہلم (نعیم احمد بھٹی) محکمہ واپڈا کی تیز ترین سروس باغ محلہ ریور روڈ کے رہائشیوں کو 22 گھنٹے بعد بجلی کی بحالی بجلی کے بل ہزاروں اور لاکھوں میں جبکہ بجلی کا نظام بدترین نیا ٹرانسفارمر بھی موجود نہیں آئے روز بجلی کے ریٹس تو بڑھائے جاتے ہیں لیکن افسوس کہ نئے ٹرانسفارمر نہیں خریدے جاتے گزشتہ روز باغ محلہ ریور روڈ میں ٹرانسفارمر خراب ہونے سے بجلی 22 گھنٹوں تک بند رہی محکمہ واپڈا کے ایس ڈی او کے فون نمبر 03195890416 پر کال کی تو وہ فون اٹینڈ کرنے سے بھی عاری نظر آئے جبکہ ایکسئین واپڈا ذاکر نے بھی ایک بار فون اٹینڈ کیا اس کے بعد کئی بار فون کیا تو وہ بھی میٹھی نیند سو گئے اہل علاقہ کے گھروں میں پانی بھی ختم ہوگیا اہل علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ واپڈا کے بوسیدہ نظام کو آج بھی تبدیل نہیں کیا گیا بوسیدہ اور کم وولٹیج کے ٹرانسفارمر لگائے جاتے ہیں جو آئے روز خراب رہتے ہیں جبکہ کروڑوں روپے کمانے والے محکمے سے نئے ٹرانسفارمر بھی نہیں خریدے جاتے اہل علاقہ کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا کی تیز ترین سروس باغ محلہ ریور روڈ کے رہائشیوں کو 22 گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی ٹرانسفارمر خراب ہونے سے 22 گھنٹے تک بجلی کا خراب رہنا محکمہ واپڈا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اہل علاقہ کے لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بجلی کے ریٹس تو بڑھائے جاتے ہیں لیکن کیا کبھی محکمہ واپڈا کے چئیرمین نے نئے ٹرانسفارمر بھی خریدنے کی زحمت گوارا کی آخر کب تک یہی سلسلہ چلتا رہے گا صبح 9 بجے سے بجلی بند ہے جو کہ دوسرے دن 12 بجے بحال ہوئی 22 گھنٹے تک محکمہ واپڈا کے کسی آفیسر نے فون تک اٹینڈ نہ کیا جو کہ واپڈا افسران کی ناقص ترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اہل علاقہ نے مزید کہا کہ بجلی کے ریٹس دس گنا بڑھا دیے گئے جبکہ بجلی کا نظام آج بھی بدترین ہے نئے ٹرانسفارمر بھی خریدے نہیں جاسکتے محکمہ واپڈا آج بھی پتھر کے دور میں رہ رہا ہے اہل علاقہ نے چئیرمین واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم کے افسران کا قبلہ درست کیا جائے اور بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور نئے ٹرانسفارمر خریدے جائیں تاکہ اہل علاقہ کو بروقت بجلی کی فراہمی جاری رہ سکے
