
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغازکر دیا، انہوں نے مختلف نمبر بتانے پر فری سولر پینل اسکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔
ڈان نیوز کے مطابق ’سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم‘ کے تحت سال بھر میں 94 ہزار 483 سولر سسٹم لگائے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے فری سولر پینل اسکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سولر پینل انسٹالیش کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو مہنگی بجلی سے بچاتے ہوئے ریلیف دینا چاہتے ہیں، اس لیے سولر پینل اسکیم ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل اسکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر میں پنجاب بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہوگی۔