ہلم: ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس کی ہدایات پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام جہلم بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔ جہلم تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر اور میونسپل کمیٹی کے افسران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر، قصبوں اور دیہاتوں کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے کے لیے میدان میں متحرک ہیں۔
سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور اسسٹنٹ کمشنر علی الصبح روزانہ کی بنیاد پر ستھرا پنجاب پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صفائی ستھرائی کے آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔