چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 16, 2026 8:40 صبح

جہلم: پرائیویٹ سکولوں نے تعلیم دینے کی بجائے منافع بخش کاروبار بنا لیا۔95 فیصد والدین ذہنی اذیت کا شکار. محکمہ تعلیم کی فوری کارروائی کی ضرورت

پرائیویٹ سکول میں تعلیم: احساس برتری یا کچھ اور ؟‎

جہلم: پرائیویٹ سکولوں نے تعلیم دینے کی بجائے منافع بخش کاروبار بنا لیا۔95 فیصد والدین ذہنی اذیت کا شکار. محکمہ تعلیم کی فوری کارروائی کی ضرورت
جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار فیصد والدین ذہنی اذیت کا شکار
ڈپٹی کمشنر جہلم نیز سی ایجوکیشن جہلم حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کر کے انصاف دلائیں ۔والدین و سٹوڈنٹس کو پرائیویٹ سکول کے ظالمانہ اقدامات سے بچائیں متاثرین تحصیل دینہ ۔
پرائیویٹ سکولوں نے تعلیم دینے کی بجائے منافع بخش کاروبار بنا لیا ہے جس کی وجہ سے 95 فیصد والدین ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں تمام پرائیویٹ سکولز مجاز اتھارٹی کی اجازت سے ماہ اپریل میں سٹوڈنٹس کی فیس کا تعین کر سکتے ہیں ظلم اس بات کا ہے کہ ماہ اکتوبر میں ہر سال مزید اضافہ کردیا جاتا ہے اپ سٹوڈنٹس سرٹیفکیٹ بھی حاصل نہیں کر سکتے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمانہ قوانین کے تحت ایسے تمام پرائیویٹ اداروں کی رجسٹریشن ختم کر دی جائے جو رولز کی خلاف ورزی کرتے ہیں ماہ اکتوبر میں فیس کا اضافہ سٹوڈنٹس اور والدین کے لیے ایٹم بم کی حیثیت رکھتا ہے اسی طرح سکول کے اندر دکان کا ماحول ہوگا زبردستی بچوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ دوران اوقات کار خریداری کریں کنٹین میں جو کاپی 150 روپے کی ملتی ہے کھلی مارکیٹ میں اس کی قیمت زیادہ سے زیادہ 50 روپے ہوگی لہذا ایک حکم نامے کے ذریعے ان کو پابند کیا جائے کہ پرائیویٹ ادارے نصاب اپنی مرضی کے مطابق لاگو کر سکتے ہیں مگر کاپی پر پابندی لگانا زیادتی ہے سٹوڈنٹس کو ازادی ہونی چاہیے کہ وہ بازار سے کاپی سستے دام خرید کر اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں ۔۔۔۔ موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل اگر ان پرائیویٹ سکولوں کی وزٹ کی جائے تو اکثریت قانون کی خلاف وردی کے مرتکب پائے جائیں گے ۔۔ شہر دینہ کے تمام بڑے تعلیمی ادارے اس غلطی کے مرتکب پائے جاتے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں