
منگلا میرپور(آصف محمود چوہدری) منگلا کے عوام کے لیے کوئی ویلفیئر شاپ یا سستے ریٹ پر خرد و نوش کی اشیاء مہیا کرنے والی شاپ دکان نہیں یوٹیلٹی سٹور بھی ختم کر دیے گئے اور اب منگلہ کے عوام انتہائی مہنگے داموں سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ پیسوں پر چیزیں خریدنے پر مجبور منگلا خاص طور پر منگلہ کالونی واپڈا میں بھی کوئی ویلفیئر شاپ نہیں جس پر واپڈا ملازمین کو سستے ریٹ پر خرد نوش کی اشیاء مل سکیں دوسری جانب منگلا ہیملٹ میں بھی کوئی ویلفیئر کی شاپ نہیں جہاں پر سستے ریٹ پر عوام کو خرد و نوش کی اشیاء مل سکیں ہر دکاندار کے الگ الگ ریٹ ہیں پیٹرول اور کرایہ مہنگا ہونے کا عوام کو کہہ دیا جاتا ہے اس طرح سرکاری ریٹ لسٹ صرف فوٹو کاپی بن کر رہ گئی ہے وہ ریٹ لسٹ بھی دن 12 بجے ایک بجے دکانداروں کو وصول ہوتی ہے جبکہ کریانہ اور جنرل سٹور والے ریٹ لسٹ سامنے لگانا بھول چکے ہیں کسی جگہ نظر ہی نہیں اتی کہ ریٹ لسٹ کدھر ہے عوام کو خود ساختہ مہنگائی نے پریشان کر کے رکھ دیا ہے اسی طرح میرپور میں بھی عوام کو خود ساختہ مہنگائی نے خوار کر کے رکھ دیا ہے سرکاری ریٹ لسٹ صرف فوٹو کاپی بن کر رہ گئی ہے جس پر عمل ہونا چاہیے تاکہ عوام کو سخت مہنگائی میں کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے عوام نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان جاری ہے جس کو روکنے کی ضرورت ہے



















