چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 6, 2026 9:02 شام
تازہ ترین خبریں

دینہ (رضوان سیٹھی سے ) بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والا دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کا رہائشی پاک فوج کا نوجوان کوفوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ،پا ک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید محمد جواد کو سلامی پیش کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران کے علاوہ ہزاروں افراد کی شرکت

دینہ (رضوان سیٹھی سے ) بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والا دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کا رہائشی پاک فوج کا نوجوان کوفوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ،پا ک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید محمد جواد کو سلامی پیش کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران کے علاوہ ہزاروں افراد کی شرکت ، شہید نوجوان کی میت ڈومیلی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے بعد ازاں فوجی نوجوان محمد جواد کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، علاقہ بھر کی آنکھ اشکبار تھی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردوں کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس میں سوار پاک فوج کا نوجوان محمد جواد جو کہ عید کی چھٹیاں گزارنے گھر دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی آ رہا تھا کہ شہید ہو گیا ، شہید محمد جواد کی میت ڈومیلی پہنچنے پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے استقبال کیا اور بعدازاں نماز جنازہ کے لیے پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید محمد جواد کو سلامی پیش کی ، نماز جنازہ میں فوجی افسران سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے(رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم)

دینہ:میری جیت پوری تحصیل دینہ کے صحافیوں کی جیت ہے۔ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا دینہ کے ممبران نےجس اعتماد کا مجھ پر اظہارِ کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے ۔ تحصیل دینہ کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، نو منتخب صدر دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا یاسر صدیق کی میڈیا سے گفتگو

جہلم( ادریس چودھری) رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اور حیاتِ طیبہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت ذاتی کردار، خاندانی تعلقات، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور معاشرتی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قرآنِ کریم کے پیغام کو سمجھنے کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو اپنی زندگی میں کس طرح عملی صورت دی۔ انہوں نے شرکاء کو قرآن و سیرت سے اپنا تعلق مضبوط بنانے اور ان تعلیمات کو روزمرہ زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شکاگو میں قونصل خانہ پاکستان اور سبیل سینٹر کے اشتراک سے سیرتِ طیبہ ﷺ کانفرنس سے خطاب