چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 21, 2026 4:33 شام

پنڈدادنخان: مویشی چوری کی بڑی واردات ،غلام شبیر محنت کش کی بائیس بکریاں بکرے دن دیہاڑے غائب

پنڈدادنخان مویشی چوری کی بڑی وارداتغلام شبیر محنت کش کی بائیس بکریاں بکرے دن دیہاڑے غائب
پنڈدادنخان عبدالحفیظ ساقی
پنڈدادنخان مویشی چوری کی بڑی واردات محنت کش غریب آدمی کی بائیس کے قریب بکریاں بکرے ریلوے اسٹیشن پنڈدادنخان کے قریب سے غائب ھو گئیں غلام شبیر کا کہنا ھے وہ پانچ منٹ کےلئے واش روم گیا واپس آیا تو بکریاں بکرے غائب تھے رات دن تلاش کرنے کے باوجود ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا اس سے ایک دن قبل اسی محلے سے دو بکریاں غائب ھو گئیں غلام شبیر کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں محنت مزدوری کر کے وقت پاس کرتے ہیں یہی مال تھا جس سے گزر بسر ھو رھی تھی اب یہ بھی چوری ھو گیا انہوں نے اعلیٰ حکام سے داد رسی کی اپیل کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں