چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جنوری 31, 2026 2:07 شام

دینہ:اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا دودھ دھی کی مختلف شاپس کا وزٹ، ملاوٹ کرنے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے کر دیئے۔سخت وارننگ جاری کر دی

پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق ۔صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے آج مورخہ 29 جنوری حسبِ ہدایت ڈپٹی کمشنر جہلم مختلف شاپس کا معائنہ کیا اور قانون کے مطابق ان کو ڈیل کیا گیا میڈم کی آج کی وزٹ کا مقصد صرف یہ تھا کہ دورھ دہی کا جو کاروبار کرتے ہیں ان کو چیک کیا جائے اور ان کو قانون کے دائرے میں لایا جائے لہذا آج انہوں نے لجپال دودھ شاپ۔۔۔۔بٹ دودھ شاپ۔۔۔غوثیہ دودھ شاپ۔۔۔حافظ دودھ شاپ واقع ریلوے روڈ دینہ بسمہ اللہ دودھ شاپ۔۔۔۔۔پنجاب دودھ شاپ۔۔۔حافظ جی دودھ شاپ کو نا صرف چیک کیا بلکہ ملاوٹ کرنے پر صفائی کا خیال نا رکھنے پر بعض دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے بلکہ چند شاپس کو تنبیہ بھی کی گئی ۔میڈم کا کہنا ہے کہ میں ہر چیز برداشت کر سکتی ہوں۔مگر اشیاء خوردنی میں ملاوٹ کرنے کو برداشت نہیں کر سکتی تحصیل دینہ کے سماجی زعماء نے میڈم کے دلیرانہ قدم کو بنظر احسن دیکھا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں