
دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب لوڈر رکشہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا 40سالہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی اور کافی جدوجہد کے بعد نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو باہر نکالا، نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،مرحوم ایک بیٹی کا باپ تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ روہتاس کے قریب دینہ کی طرف سے لوڈر رکشہ سامان لینے کے لیے جا رہا تھا کہ اچانک رکشہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا، جس سے لوڈر رکشہ کا ڈرائیور مہر محمد عمر ولد شفاعت علی مرحوم سکنہ ہڈالی دینہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی اور کافی جدوجہد کے بعد 40سالہ ڈرائیور مہر محمد عمر کی ڈیڈ باڈی کو باہر نکالا،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا مرحوم ایک بیٹی کا باپ تھا انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کا مالک تھا



















