





منگلا( آصف محمود چودھری) منگلا ہملٹ محلہ دھڑاں میں عظیم محفل میلاد شریف نعت خوانی عقیدہ توحید پر خصوصی خطاب تفصیلات کے مطابق محلہ کے نوجوانوں نے ہر سال کی طرح محفل پاک کا اہتمام کیا تلاوت شریف قاری محمد صدیق نے شرف حاصل کیا نامور نعت خواں حضرات نے نعت خوانی کی بھیرا شریف سے ڈاکٹر علامہ نعیم الدین خصوصی طور پر تشریف لائے جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین پر مکمل عمل کر کے ہی ہماری نجات ہے جدید دور میں نوجوانوں نے اسلامیات سے دوری کرنا شروع کر دی ہے کالجوں یونیورسٹیوں میں اسلامیات کی تعلیم پر کم توجہ دی جانے لگی ہے جہاں پر جدید تعلیم ضروری ہے اس کے ساتھ ہی اسلامیات کی تعلیم بھی بہت ضروری ہے نوجوان اس طرف خصوصی توجہ دیں اور اسلامی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دلچسپی لیں انہوں نے کہا کہ نعت خواں حضرات گانوں کی طرز پر نعت خوانی نہ کریں چند نعت خواں حضرات کرنسی نوٹ اکٹھے کرنے کے لیے ایسا عمل کرتے ہیں جو ہرگز درست نہیں انہوں نے کہا کہ اہل محلہ نے شاندار محفل کا انعقاد کیا ہے عوام نے خصوصی دلچسپی لی ہے اور نوجوانوں کا شوق قابل دید ہے محفل پاک کی صدارت محلہ کی رہائشی معروف مذہبی روحانی شخصیت علامہ ڈاکٹر محمد رضوان الحق نے کی علاقہ بھر سے عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی جبکہ منگلا کی معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری محمود حسین وارڈ نمبر پانچ مسلم لیگ نون کے کونسلر بزرگ سماجی شخصیت منیر احمد میر محفل میں شریک ہوئے محلہ کے نوجوانوں سعد سعید بٹ چوہدری محمد انیس چوہدری واصف اقبال چوہدری احسن محمد عاطف چوہدری محمد ارباز چوہدری عاصم چوہدری اویس چودھری عبید چوہدری ریحان الرحمن بٹ حسیب بٹ احسان بٹ چوہدری عبدالوہاب اور محلہ کے دیگر نوجوانوں نے محفل منعقد کروانے میں اہم کردار ادا کیا علمائے کرام کی تعداد نے شرکت کی نقابت کے فرائض معروف روحانی شخصیت مولانا عبدالقدیر رضوی نے ادا کیے چودری محمد یاسین گجر اور دیگر اہل محلہ نے محفل پاک میں شریک ہونے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا محفل کے اختتام پر ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اہل محلہ کے بیمار افراد کے لیے خصوصی دعا کی گئی تمام مرحومین کی بخشش کے لیے دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا مولانا مزمل رضوی نے بابرکت محفل پاک کروانے پر تمام نوجوانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا



















