چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 16, 2026 12:15 شام

دینہ//گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول دھنیالہ کا اعزاز، تین طلباء لیپ ٹاپ جیت کر اساتذہ کے لئے فخر بن گئے۔ڈپٹی کمشنر میثم عباس، سی ای او ایجوکیشن سلیم شاہ بودلہ اور اے ای او چودھری شعیب نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔جنرل سیکرٹری آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن ضلع جہلم مہر تنویر دھنیالہ اور معززین علاقہ کی ہیڈ ماسٹر محمد تنویر اور تمام طلبہ کو مبارکباد

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول دھنیالہ کا اعزاز، تین طلباء لیپ ٹاپ جیت کر اساتذہ کے لئے فخر بن گئے۔ڈپٹی کمشنر میثم عباس، سی ای او ایجوکیشن سلیم شاہ بودلہ اور اے ای او چودھری شعیب نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔جنرل سیکرٹری آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن ضلع جہلم مہر تنویر دھنیالہ اور معززین علاقہ کی ہیڈ ماسٹر محمد تنویر اور تمام طلبہ کو مبارکباد

۔جہلم (رائے یُوسُف رضا دھنیالہ) طلباء وطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُبھارنے کے لئے وفاقی وزارتِ تعلیم نے سٹِیم پاکستان کے نام سے ایک پروگرام شروع کر رکھا ہے جس کے تحت ملک بھر کے طلباء ورکِنگ ماڈل بنا کر Steam Pakistan کی ایپ پر اپلوڈ کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں دسمبر 2024ء میں سٹِیم اور PMIU کے تعاون سے پنجاب لیول پہ جشنِ سٹِیم مقابلہ کروایا گیا جس میں صوبے بھر کے طلباء وطالبات نے مختلف تکینیکی پروگراموں کے ماڈلز تیار کرکے سٹِیم پاکستان کو آنلائن بھیجے اور ان مقابلوں کے گزشتہ روز انعامات تقسیم کئے گئے تو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول دھنیالہ نے ضلع جہلم میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس کے تین طلباء عاشر جاوید، ذیشان علی اور حسیب علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، سی ای او ایجوکیشن سلیم شاہ بودلہ اور اے ای او چودھری شعیب نے حکومتِ پنجاب کی طرف سے لیپ ٹاپ دیتے ہوئے دھنیالہ ایلیمنٹری سکول کے ہیڈماسٹر محمد تنویر صاحب اور دیگر اساتذہ کی محنت کو سراہا جن کی وجہ سے ایک ہی سکول کے تین طلباء نے تین لیپ ٹاپ جیت کر اپنے سکول کو ضلع بھر میں پہلی پوزیشن دلوا کر اپنے اساتذہ کا سر فخر سے بلند کرکے اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کیا اور عاشر، ذیشان اور حسیب دوسرے طلباء کے لئے قابلِ تقلید مثال بن گئے۔ضلع جہلم کے کُل چھ سکولوں کے 17 طلباء نے "سائنس وٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اینڈ میتھمیٹکس” یعنی سٹِیم (STEAM) کی مقرر کردہ مختلف سرگرمیوں میں انعامات حاصل کئے جس پر انفارمیشن سیکرٹری آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن و جنرل سیکرٹری ضلع جہلم مہر تنویر احمد دھنیالہ اور جہلم کے عوام نے سائنس وٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اینڈ میتھمیٹکس کے شعبوں میں ورکِنگ ماڈلز بنا کر پنجاب بھر کے سکولوں کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر ضلع جہلم کے 17 طلباء اور اُن کے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع کی ہے کہ فنی مہارتوں کے ایسے سٹِیم مقابلوں میں آئندہ بھی ہمارا ضلع جہلم اپنی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی