چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 22, 2026 8:05 شام

رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ کے قیمتی لمحات ہیں ان میں اپنی غلطیوں،لغزشوں کو سامنے رکھ کر اللہ کے حضور مغفرت طلب کی جائے اور آئندہ آنے والی زندگی میں بھی رب کریم سے یہ توفیق مانگی جائے کہ اللہ کریم گناہوں سے حفاظت عطا فرمائیں ،امیر عبدالقدیر اعوان،

دینہ (ادریس چودھری ) رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ کے قیمتی لمحات ہیں ان میں اپنی غلطیوں،لغزشوں کو سامنے رکھ کر اللہ کے حضور مغفرت طلب کی جائے اور آئندہ آنے والی زندگی میں بھی رب کریم سے یہ توفیق مانگی جائے کہ اللہ کریم گناہوں سے حفاظت عطا فرمائیں۔اگر ہم اپنے کردار کو دیکھیں تو ہر وہ برائی جو سابقہ اقوام میں پائی جاتی تھی جس کے سبب ان پراجتماعی عذاب آئے ہمیں نبی کریم ﷺ کے صدقے رعایت ملی ہوئی ہے ،ہمارے ہاں تو دوسرے کے حقوق غصب کرنا،حلال و حرام کی تمیز نہ ہونا،ایک دوسرے کی غیبت کرنا عام بات ہے اگر ہمیں یقین ہو جائے کہ میرا رب ہر لمحے میرے ساتھ ہے اور وہ یہ سب کچھ دیکھ رہا ہے تو ہم راہ راست پر آجائیں امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی اگر ہم راہ راست پر نہیں آرہے تو ہم کہاں پہنچ چکے ہیں،ظلم کی انتہا ہو چکی ہے،کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے،نہ مسجد محفوظ ہے نہ کوئی گھر۔لیکن یاد رہے کہ مظلوموں کی آہوں کا حساب ایک دن ضرور ہو گا۔اور جو بھی اس کا ذمہ دار ہے وہ اس کا جواب دہ ہوگا۔ہم بحیثیت مجموعی اتنا تو کر سکتے ہیں کہ ہمارے گناہ اور غلطیاں تو معاشرے سے نکل جائیں ہم تو اس ظلم کا حصہ نہ بنیں ہمارا اتنا اختیار تو ہے کہ ہماری وجہ سے معاشرے میں برائی اور ظلم نہ پھیلے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نبی کریم ﷺ سے امتی ہونے کا دعوی تو رکھتے ہیں لیکن اپنے کردار کو بھی تو دیکھیں کیا وہ اس کی گواہی دے رہا ہے۔کیا ہمیں احساس ہے کہ ہم سے دانستہ یا نا دانستہ جو غلطیاں ہوئیں ہیں ہم رمضان المبارک کے اس دوسرے عشرے میں جو اللہ نے مغفرت کا ہمیں عطا فرمایا ہے توبہ کریں بخشش طلب کریں اللہ کریم ہمیں معاف فرما دیں۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں ،آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کیا جتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی