چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:40 صبح

ڈومیلی کے نواحی علاقہ بڑاگواہ میں تین روزہ جشنِ بڑاگواہ میلہ بفیضان نظر بابا جی فضل شاہ کلیامی کاانعقاد

جشن بڑاگواہ میلہ کشمیراور ضلع جہلم کا تاریخی میلہ تھا،جس سے ثقافت کواجاگرکیاگیاشاٸقینتین روزہ میلہ میں رسہ کشی،دوڑ،بگدر،کبڈی،بیل ہل،گھوڑا ڈانس اور اونٹوں پروزن اٹھانے کے مقابلہ جات منعقد کٸے گٸےتھے،شاٸقین خوب لطف اندوز

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق ڈومیلی کے نواحی علاقہ بڑاگواہ میں تین روزہ جشنِ بڑاگواہ میلہ بفیضان نظر بابا جی فضل شاہ کلیامی کاانعقاد کیاگیا،جس میں مختلف پروگرامات پیش کیے گئے ۔ پہلے دن رسہ کشی ، 100 میٹر دوڑ ۔ اکھاڑا بگدر ۔ سرکل کبڈی میچ ۔ آل پاکستان و آزاد کشمیر گھوڑا ڈانس جبکہ دوسرے دن اکھاڑا بیل ہَل پاکستان و آزاد کشمیر کے نامور زمیدان نےشرکت کی تیسرے اور آخری دن اکھاڑا اونٹاں دا جس میں پاکستان و آزاد کشمیر کے نامور زمیدان اپنے اونٹ لے کر آئے۔ شائقین میلہ بڑی تعداد میں ماجود تھے گھوڑوں ،اونٹوں اور بیلوں کو انکے مالکان نے خوبصورتی کیساتھ سجا چمکا کر گراٶنڈ میں لایا گیا،اس موقع پر کھانے پینے کھلونوں کے اسٹال کیساتھ ساتھ جھولے بھی بچوں اور نوجوانوں کے لیے لگاۓ گٸےتھے، جس سے بچے اور نوجوان خوب لطف اندوز ہوۓ ،اونٹوں پر وزن اٹھانے کے مقابلے اور بیل ہل اکھاڑہ میں شاٸقین کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر مختلف سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت مختلف کھیلوں کے نامور کھلاڑیوں نے بھی بطور مہمان شرکت کی،مہمانوں کا روایتی ڈھول کہ تھاپ پر اور نوٹ نچھاور کرکے استقبال کیاگیا۔کامیاب ہونے والے اونٹوں اور بیلوں کے مالکان میں انعامات بھی تقسیم کٸےگٸے۔ شائقین میلہ کے لیے بھی قرعہ آندازی کے ذریعہ کیش انعام دیا گیا ۔ رسہ کشی ٹوٹل انعام 25 ہزار ۔ 100 میٹر دوڑ 8 ہزار ۔ اکھاڑا بگدر ونر 10 ہزار ۔ سرکل کبڈی ونر 50. رنر آپ 30 ہزار اور بیسٹ ریڈر اور بیسٹ سٹاپر کو بھی کیشن انعام بمعہ ٹرافی سے نوازاگیا۔ گھوڑا ڈانس مکمل قیادت چوہدری پہلوان شاہنواز جٹ فخرے نکودر گروپ کی طرف سے انعام اور انتطامات کیا گیا ۔ اکھاڑا بیل ہَل میں پہلے تین انعام 70 سی سی موٹر سائیکلز اور 4.5 انعام ۔ 20.15 ہزار تھا ۔ اکھاڑا اونٹاں دا ونر انعام 70 cc موٹر سائیکل اور باقی دیگر کیش انعام تھے ٹرافی جشنِ بڑاگواہ میلہ کے انتظامات انتہائی خوبصورت اور سیکورٹی کا بہترین انتظام ماجود تھا شائقین میلہ سے تینوں دن رائے لی گئی ہے جو کہ شائقین میلہ نے جشنِ بڑاگواہ میلہ کو پاکستان و آزاد کشمیر کا نمبر ون میلہ قرار دیا ہے اور بہت ساری دعاؤں سے نوازہ انشاء اللہ شائقین کا کہنا تھا کہ 2026 میں ہم بانی میلہ کے ساتھ اس بھی بڑھ کر تعاون کریں گے اہل علاقہ گردونواح نے بھرپور تعاون کیا جس پر بانی میلہ پہلوان محمد احسان کیانی نے شکریہ بھی ادا کیا،صاجزادہ پیر ارم نذیر صاحب بابا فاضل الدین شاہ کلیامی، بلوچستان سے امیر بلوچستان ذیشان حیدر پیر زادہ،سندھ سے سائیں سہیل اصغر دریشک،خیبرپختونخوا سے پٹھان نواب امیر بلال جاوید پختون،ٹی ایس ایف گروپ جاتلاں،پنجتنی لجپال گروپ گجرخان،رائل ٹینٹ پیکنگ آف پاکستان، گکھڑ فیڈریشن جہلم،313 کہوٹ چکوال گروپ،مسیر کینگ گروپ آزاد کشمیر،سہیل انور گوندل پاکستان کے نامورکبڈر،ملک مدثر سمیت پاکستان و آزاد کشمیر کے سیاسی سماجی کاروباری ثقافتی شخصیات کی میلہ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی،مکمل تین دن اناؤنسمٹ کرنے پر راجہ فادی فخرے طور کے لیے ایل ای ڈی 32 اینج دی گٸی،مکمل تین دن لائیو کوریج پر راجہ عظمت اپنا کٹاری چینل کو وشنگ مشین دی گئی،اس موقع پر بانی میلہ پہلوان راجہ احسان کیانی نے تمام شاٸقین،دوکانداروں،پولیس،ریسکیو،مہمانوں،اونٹوں اور بیلوں کے مالکان،گھوڑاڈانس کےمالکان کا شکریہ اداکرتاہوں،یہ ایک تاریخی میلہ تھاجس میں سب نے سہراہا۔میرے قدم سے قدم ملاکرچلنےوالے میلہ سپانسر چوہدری شفیق ککرالہ،امیرباز نکودریوکے،ہردوست فیملی ممبرکامختصر جس جس نے میلہ کےلیے محنت کی اس کا دل سے شکریہ اداکرتاہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا