چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 16, 2026 10:26 شام

دینہ(یاسر صدیق سے) دینہ کے تھانہ منگلا کی حدود قاضی چک کے رہائشی سنگ دل باپ راجہ ذیشان نے اپنے تین سگے بچے گھریلو ناچاکی پر نہر میں پھینک دئیے درندہ صفت سفاک والد ملزم ذیشان کو پولیس نے حراست میں لے لیا بچوں کی تلاش کے لئیے ریسکیو آپریشن جاری

دینہ(یاسر صدیق سے) دینہ کے تھانہ منگلا کی حدود قاضی چک کے رہائشی سنگ دل باپ راجہ ذیشان نے اپنے تین سگے بچے گھریلو ناچاکی پر نہر میں پھینک دئیے درندہ صفت سفاک والد ملزم ذیشان کو پولیس نے حراست میں لے لیا بچوں کی تلاش کے لئیے ریسکیو آپریشن جاری ہے تا حال کوئی بچہ نہیں مل سکا تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ قاضی چک ڈھوک صوبیدار کے رہائشی سنگدل باپ نے گھریلو ناچاقی پر معصوم بچوں کو نہر میں پھینک دیا ملزم ذیشان کی عنبرین نامی خاتون سے 9سال قبل شادی ہوئی تھی جنکے بطن سے تین بچے پیدا ہوئے بڑی بیٹی فجر زیشان بعمر 8 سال اور بیٹا عمر بعمر 5سال اور چھوٹی بیٹی نور فاطمہ بعمر آڑھائی سال تھی ملزم زیشان اور عنبرین کا چھ ماہ سے فیملی کورٹ جہلم میں کیس چل رہا تھا معزز عدالت بچوں کی کفالت ماں کو سونپ دی تھی کچھ روز قبل معززین علاقہ کی مدد سے صلح کے بعد ماں عنبرین خاوند کے ساتھ سسرال چلی گئی گزشتہ روز شام کے وقت بچوں کو پارک میں گھمانے کے بہانے گھر سے نکلا اپنے بچوں کے ساتھ بھائی کا نو عمر بچہ بھی ساتھ لیکر گیا مگر گھر واپس نہ لوٹا رات دس بجے کے بعد فون آف ہو گیا صبح کے وقت گھر فون کرکے اور ایک ویڈیو بیان بھیج کر بتایا کہ میں نے بچوں کو پار کر دیا ہے اور بھتیجا میرے ساتھ ہے اسے اور گاڑی کیری ڈبہ کو لے جائیں والدہ عنبرین نے پولیس سے رجوع کرکے ملزم والد ذیشان کو گرفتار کروا دیا جس نے بچوں کو نہر میں پھینکنے کا اعتراف کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر لے گیا مسلسل چھ گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ابھی تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ غوطہ خور اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے ظالم باپ نے بچوں کو کھڑی شریف نہر لہڑی کے مقام پر نہر میں پھینکا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔مبارک حضرت بابا سید فضل الہی شاہ ہمدانی المعروف حضرت بابا فضل شاہ سرکار چھجہ شریف۔ گزشتہ روز آستانہ عالیہ فریدیہ غوثیہ صابریہ خواجہ ٹاون منگلا روڈ دینہ میں سالانہ عرس مبارک حضرت بابا سید فضل الہٰی شاہ ہمدانی ،زیر صدارت جناب صاحبزادہ غلام سرور شاہ ہمدانی کا انعقاد

بہترین تبلیغ یہ ہے کہ ہم خود عملی طور پر اپنا وہ کردار اختیار کریں جس کا دوسرے کو بتا رہے ہیں کیونکہ اگرہم ممبر پر بیٹھ کر بیان کریں اور اپنا عمل اس سے مختلف ہو تو پھر اس تبلیغ کا اثر نہ ہو گا۔آج بھی مجاہدین جان اللہ کے سپرد کرتا ہے تو اس کے بارے حکم ہے کہ اسے مردہ نہ کہو وہ اللہ کے ہاں سے رزق پاتا ہے تو جو اللہ کا نبی اور رسول ہے اس کا مقام کیا ہوگا۔موت کے بھی درجے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطا ب۔

تازہ ترین خبریں

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔مبارک حضرت بابا سید فضل الہی شاہ ہمدانی المعروف حضرت بابا فضل شاہ سرکار چھجہ شریف۔ گزشتہ روز آستانہ عالیہ فریدیہ غوثیہ صابریہ خواجہ ٹاون منگلا روڈ دینہ میں سالانہ عرس مبارک حضرت بابا سید فضل الہٰی شاہ ہمدانی ،زیر صدارت جناب صاحبزادہ غلام سرور شاہ ہمدانی کا انعقاد