چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 24, 2026 1:22 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ختم وہ ہوں گے جو غلطیاں کر رہے ہیں آج ون مین شو چلایا گیا جو 80000 سے ہارے آج وہ منسٹر بن گئے ہیں میں تو جیتا ہوا تھا مجھے ہرا دیا گیا میرا اپنا ایک حلقہ احباب ہے جو مجھے پسند کرتا ہے مجھے کسی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا اور نہ ہی الیکٹرو بس کے روٹ کے بارے میں مشورہ کیا گیا. چودھری ندیم خادم

دینہ:بلال مسجد جامع مدوکالس تحصیل دینہ میں ھونے والے تیسرا سالانہ مقابلہ حسن قرات محمد حسان آف مدوکالس نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے 20 ہزار روپے نقد اور ٹرافی انعام میں جیت لی. عبیداللہ نے دوسری اورجواد ندیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔عالمی شہرت یافتہ قاری ذیشان حنیف قادری کی لاہور سے آمد ۔ اپنی تلاوت سے خوب داد وصول کی ۔ (رپورٹ ادریس چودھری )

جہلم ( نعیم احمد بھٹی)۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "ستھرا پنجاب” اور جدید مواصلاتی وژن کے تحت ضلع جہلم میں الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس تاریخی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، صوبائی وزیر صحت و سپیشل ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور مشیرِ صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے خصوصی شرکت کی

ڈومیلی کے علاقہ چنجلوٹ سٹاپ پر کار اور موٹرساٸیکل حادثہ میں دوسرانوجوان بھی جانبحق،دونوں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔کاراور موٹرساٸیکل حادثہ میں نوبیتادلہاآفاق مشتاق موقع پر جان کی بازی ہارگیاتھاجبکہ زین رازق دوسرے دن ہسپتال میں دم توڑگیاتھا،دونوں رسولپور کے رہاٸشی تھی،تیسرادوست زخمی

ضلع جہلم میں نون لیگ میں دراڑیں یا بات کچھ اور۔۔۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بسوں کے افتتاحی تقریب میں نون لیگ کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کا نام کہیں شامل نہیں اب تک کی رپورٹ کے مطابق جہلم شہر میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح سوموار دن 12 بجے گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے گراؤنڈ میں کیا جائے گا.. رپورٹ:نعیم احمد بھٹی