چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 28, 2026 10:18 شام

*پنکھوں اور ٹوٹیوں کی چوری سے آگے بھی بہت کچھ ہے، اصل قومی نقصان پر توجہ دی جائے۔شبانہ رشید

*پنکھوں اور ٹوٹیوں کی چوری سے آگے بھی بہت کچھ ہے، اصل قومی نقصان پر توجہ دی جائے۔شبانہ رشید

*جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق اساتذہ کو مبینہ طور پر چوری سے جوڑنے والے بیان پر سماجی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔مس شبانہ رشید نے وزیر تعلیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ "میں ایک استاد ہوں اور مجھے میرے وزیر تعلیم نے بتایا ہے کہ میں استاد ہونے کے ساتھ ساتھ چور بھی ہوں، جو زیادہ تر پنکھے اور ٹوٹیاں چوری کرتا ہے۔”انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں چوری کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو صرف پنکھے اور ٹوٹیاں ہی موضوع نہیں، بلکہ کئی دیگر مسائل بھی موجود ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاید وزیر تعلیم کی نظر میں صرف یہی دو چیزیں آئی ہیں، جبکہ بڑے پیمانے پر قومی وسائل کے ضیاع اور نقصان کے معاملات بھی اہمیت رکھتے ہیں۔شبانہ رشید نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کے احترام اور وقار کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر کسی کو قومی وسائل کے نقصان سے سبق حاصل کرنا ہے تو اسے ان لوگوں کو دیکھنا چاہیے جو ملک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم شاید اپنے محکمے سے وابستہ افراد کو یہ پیغام دینا چاہتے ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں میں مزید بہتری لائیں، تاہم اس مقصد کے لیے تمام اساتذہ کو ایک ہی نظر سے دیکھنا مناسب نہیں۔انہوں نے آخر میں شعر کے انداز میں کہا:”چیزیں اور بھی ہیں سکول میں چوری کرنے کے سوا،ڈکیتیاں اور بھی ہیں پنکھوں اور ٹوٹیوں کے سوا۔”

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں